چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: (ویب ڈیسک ) آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا، اس مقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ بھارتی سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد شامی اور اسپنر کلدیپ یادیو کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد شامی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں انڈین فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، روندرا جڈیجا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، یشسوی جسیوال جبکہ ہرشیت رانا ریزرو کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *