مراد علی شاہ کا وزیر اعظم کو خط، حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ
کراچی: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 105 منصوبے سندھ کے لئے صرف 6 منصوبے رکھے گئے، وفاقی حکومت کا سوتیلا پن پنجاب کے لئے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے گئے۔
مراد علی شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ہائی وے کُل بجٹ 38 فیصد پنجاب، کے پی کے 17 فیصد اور بلوچستان کے لئے 23 فیصد فنڈز رکھے گئے۔
خط میں کہا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سندھ کے منصوبے کے لئے بجٹ میں صرف 4 فیصد رکھا ہے، نیشنل ہائی وے نے رواں سال 708 ارب کے منصوبے پنجاب کے لئے تجویز کئے اور 62 ارب بجٹ میں مختص کئے گئے، سندھ کے لئے نیشنل ہائی وے نے صرف 78 ارب کے منصوبے تجویز کئے اور صرف 7 ارب مختص کئے گئے۔
Оборудование для конференц зала: полный комплект мультимедийных решений
оснащение конференц залов оборудованием http://oborudovaniye-konferents-zala1.ru/ .