آسان کاروبار فنانس حاصل کرنے کا طریقے جانیے
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ سکیموں کے لئے ویب پورٹل لانچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار فناںس سے مرد، خواتین، خواجہ سرا اور خصوصی افراد استفادہ کرسکتے ہیں، قرض کے خواہشمندوں کے لئے پنجاب کا رہائشی ہونا پہلی شرط ہے، عمر کی حد 25 سے 55 سال تک ہونی چاہئے، درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو۔
قرض حاصل کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو، اپنی کاروباری جگہ ملکیت یا کرایہ پر ہو۔
وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ کے خواہمشندوں کے لئے بھی چند شرائط رکھی گئی ہیں جن میں پنجاب کا رہائشی ہونا، عمر کی حد 21 سے 57 سال تک ہو، درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو، درخواست دہندہ نام پر سم کارڈ رجسٹرڈ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو۔
وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ والوں کو ایس ایم ای کارڈ کے ذریعے قرض کی سہولت دی جائے گی جبکہ 25 فیصد تک کیش نکالنے کی سہولت، سرکاری فیس ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی کی سہولت دی جائے گی، خام مال کی خریداری کے لیے وینڈرز کو ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کریں۔ akc.punjab.gov.pk